اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شہریوں اور صدر کے حامیوں نے آج دارالحکومت بغداد کے تحریر اسکوائر میں جلوس نکال کر عراق میں غیر ملکی فوجیوں کی زمینی کارروائيوں کی مخالفت کا اعلان کیا۔ اس سلسلے میں مسجدکوفہ کے امام جماعت عبدالھادی نے مظاہرین کی جانب سے عراق کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کۓ جانے پر تاکید کرتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ اس پر امن مظاہرے میں داعش کے بہانے عراقی سرزمین میں اغیار کی موجودگي کے خلاف نعرے لگائيں۔ عراق کی پارلیمنٹ کے صدر گروہ کے الاحرار دھڑے کے رکن عبدالعزیز نے اس سے قبل عراق میں امریکی غاصبوں کے داخلے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر یہ قابض عراق میں داخل ہوئے تو عراق کو ان کے قبرستان میں تبدیل کردیا جائے گا۔
.......
/169